وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل پاکستان پالیسی پر عمل پیرا ،فیروز شاہ

وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل پاکستان پالیسی پر عمل پیرا ،فیروز شاہ

لاہور (آن لائن)بورڈ آف انوسٹمنٹ کے مشیر اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے وائس چیئرمین سیدفیروزشاہ نے کہا کہ صدر مملکت کے ہاتھوں تمغہ امتیاز ملنا باعث فخر ہے۔

 ، میں معیشت مضبوط بنانے کیلئے جاپان سمیت دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر راغب کرتا رہوں گا ۔ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل پاکستان پالیسی پر تیزی سے عمل پیرا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کے شعبہ میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سیدفیروز شاہ کوصدر مملکت کے ہاتھوں صدارتی ایوارڈملنے پرخراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں