پاپام کا پرانی ، استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا مطالبہ

پاپام کا پرانی ، استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا مطالبہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) اور موبائل فون مینوفیکچررز کے نمائندوں نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی۔۔۔

جس میں آٹوموبائلز اور موبائل فونز کی مقامی مینوفیکچرنگ کو متاثر کرنے والے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین پاپام عبدالرحمٰن عزیز نے تمام پرانی اور استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی (آر ڈی)عائد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ عامر اللہ والا کی سربراہی میں موبائل مینوفیکچررز کے نمائندوں نے مقامی صنعت کو سہارا دینے کیلئے پرانے موبائل فونز کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ۔وفاقی وزیر  نے یقین دلایا کہ ان خدشات کو وزارت صنعت ، وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی مشاورت سے دور کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں