بجلی میں رعایت کا فیصلہ خوش آئند، صنعتوں کو بھی ریلیف دیا جائے ، کاٹی

بجلی میں رعایت کا فیصلہ خوش آئند، صنعتوں کو بھی ریلیف دیا جائے ، کاٹی

کراچی(آن لائن)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر جوہر قندھاری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے ڈومیسٹک صارفین کو بجلی پر 3 ماہ کے ریلیف کو خوش آئند قرار دیا۔

 انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے عوام کو کچھ رعایت ضرور ملے گی تاہم حکومت مستقل بنیادوں پر بھی رعایت کا طریقہ کار واضح کرے ۔ صدر کاٹی نے مزید کہا کہ حکومت صنعتوں کیلئے بھی ریلیف کا اعلان کرے جس طرح کچھ عرصے پہلے وزیر اعظم نے صنعتوں کیلئے ریلیف کا اعلان کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں