خواتین کو جدید آئی ٹی اسکلز سے آراستہ کرنا ضروری ، شزہ فاطمہ خواجہ

خواتین کو جدید آئی ٹی اسکلز سے آراستہ کرنا ضروری ، شزہ فاطمہ خواجہ

اسلام آباد (نمائندہ دنیا )وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔۔

 ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں خواتین کا اہم کردار ہے ، خواتین کو جدید آئی ٹی اسکلز سے آراستہ کرنا ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ورلڈ یوتھ اسکلز ڈے کے موقع پر پاکستان میں خواتین کے ٹیک لینڈ سکیپ میں کردار کے عنوان سے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا خواتین کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرکے بااختیار بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں