انگلینڈ کو شکست دیکر سپین نے چوتھی مرتبہ یورو کپ جیت لیا

انگلینڈ کو شکست دیکر سپین نے چوتھی مرتبہ یورو کپ جیت لیا

برلن(سپورٹس ڈیسک ) فٹبال کے دوسرے سب سے بڑے عالمی ایونٹ یورو کپ 2024 کے فائنل میں سپین نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔یورو کپ کے 17 ویں ایڈیشن کا فائنل اتوار کو برلن کے اولمپک سٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔۔

جس میں تین مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اسپین نے پہلی بار ٹرافی جیتنے کا خواب دیکھنے والی انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیکر چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔سپین کی طرف سے نکو ولیمز نے پہلا گول میچ کے 47 ویں منٹ میں کیا جس کے بعد کول پالمر نے 73 ویں منٹ میں انگلینڈ کی طرف سے پہلا گول کرکے اسپین کی سبقت کو ختم کردیا۔میچ کے چھیاسی ویں منٹ میں اسپین کے مکیل اویارزابل نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلادی جو آخر تک برقرار رہی۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسپین 1964، 2008، 2012 میں یورو کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں