سندھ حکومت سولرپینلز اوربلاسود قرض اسکیم شروع کرے ،ولی اللہ

سندھ حکومت سولرپینلز اوربلاسود قرض اسکیم شروع کرے ،ولی اللہ

کراچی(این این آئی)ایس ایم ای فاؤنڈیشن کے صدر ولی اللہ خان نے سندھ حکومت، صدرمملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے اپیل کی ہے۔۔

 کہ پنجاب حکومت کی طرح سندھ میں بھی 200یونٹس والے صارفین کو مفت سولرپینلز اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے اسکیم شروع کریں،زائد بجلی بلوں کی وجہ سے متوسط طبقہ سخت مالی مشکلات کا شکار ہے ۔ تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی سولر پینلزاسکیم سے عوام کے بجلی بلوں میں 50فی صد کمی ہوگی۔عوام کو ریلیف دینا ہی حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں