وفاقی چیمبر کا آئی پی پیز معاہدوں پردوبارہ مذاکرات کا مطالبہ

وفاقی چیمبر کا آئی پی پیز معاہدوں پردوبارہ مذاکرات کا مطالبہ

کراچی(آن لائن)ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی نے حکومت سے ڈوبتی صنعت کو بچانے کیلئے آئی پی پیز کے معاہدے کیلئے دوبارہ مذاکرات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایف پی سی سی آئی کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے توانائی کے کنوینر ملک خدا بخش نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر آزاد بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں (آئی پی پیز) کے ساتھ بجلی کے معاہدوں پر دوبارہ مذاکرات کرے تاکہ ملک کی جدوجہد کرتی ہوئی صنعت کو بچایا جا سکے ۔ ملک خدا بخش نے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی )کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر اور ایف پی سی سی آئی کی قیادت کی جانب سے آئی پی پیز کے معاہدے کا ازسرنو جائزہ لینے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجلی کا ٹیرف جو آئی پی پیز کی جانب سے عائد کردہ صلاحیتی چارجز سے متاثر ہے ، ناقابل برداشت ہو چکا ہے اور صنعتی ترقی کو روک رہا ہے اس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے ،پاکستان میں توانائی کی قیمتیں سب سے بڑا مسئلہ ہیں جو براہ راست صنعتی ترقی کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں