نجی ٹیکسٹائل کمپنی کا پیداواری سرگرمیاں معطل کرنیکا اعلان

نجی ٹیکسٹائل کمپنی کا پیداواری سرگرمیاں معطل کرنیکا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کپڑے بنانے والی برآمد کنندہ کمپنی نے ملک میں بگڑتے ہوئے معاشی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے عارضی طور پر پیداواری سرگرمیاں معطل کا اعلان کیا ہے ۔

۔لسٹڈ کمپنی نے جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔عروج لمیٹڈ نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ معاشی حالات، کم فروخت اور ورکنگ کیپٹل کی کمی کی وجہ سے کمپنی کو خسارے کا سامنا ہے ، لہذا کمپنی کی انتظامیہ نے اگلے نوٹس تک پیداواری سرگرمیوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یار ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں کراچی میں قائم ایک ٹیکسٹائل یونٹ نے اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ناز ٹیکسٹائل (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اپنے ملازمین کو مطلع کیا تھا کہ وہ کہیں اور ملازمت تلاش کریں کیونکہ کمپنی کو طلب میں کمی کی وجہ سے بھاری نقصان کا سامنا ہے ۔ملازمین کو بتایا گیا کہ 31 جولائی ان کا آخری دن ہوگا ،تمام واجبات 10 اگست تک ادا کردیے جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں