ڈیجیٹل کرنسی پر کام کررہے ہیں ،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

ڈیجیٹل کرنسی پر کام کررہے ہیں ،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی (بزنس رپورٹر )ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی پر کام کررہے ہیں ، اس کو استعمال کر نے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے تکنیکی معاونت بھی حاصل کی ہے ۔

مقامی ہوٹل میں منعقدہ ڈیجیٹل سپلائی چین فنانسنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایس ایم ای کو معیشت کا اہم جز ہونے کے نجی بینکس فنانسنگ نہیں دے رہے ۔ ایس ایم ای فنانس میں ترقی نہ ہونا اسٹیٹ بینک کی بھی ناکامی ہے ۔ ایس ایم ایز کو فنانسنگ کیلئے کریڈٹ کوریج کو متعارف کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر معیشت کا اہم جز ہے جو جی ڈی پی کا 40 فیصد اور برآمدات کا 24 فیصد سمیت 80 فیصد ملازمت فراہم کرتا ہے جس کے باوجود ایس ایم ای شعبے کو چار فیصد قرضہ ملتا ہے ۔ سلیم اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت سے قوانین میں تبدیلی کا کہا ہے ۔ ایس ایم ای شماری کی جانی چاہیے اور ایس ایم ایز کو فنانسنگ کیلئے کریڈٹ کوریج کو متعارف کرایا جائے ۔گزشتہ دو سال میں بینکوں کا جو بہت زیادہ منافع ہوا ہے وہ ہمیشہ نہیں رہنا ہے ۔ شرح سود نے نیچے آنا ہے ۔ بینکوں کو اپنے منافع کو کاروبار کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری کرنا ہوگی ۔ پاکستان میں ہمیں سبسڈی کلچر سے نکل کر حقیقی تجارتی بنیادوں پر قائم کرنا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں