مالی سال 24:ترسیلات زر 30.3ارب ڈالر ریکارڈ

مالی سال 24:ترسیلات زر 30.3ارب ڈالر ریکارڈ

کراچی(این این آئی)مالی سال 2023-24 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر30.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان 2023 میں ترسیلات زر حاصل کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہوا۔ 2023 کے 27.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں رواں سال سالانہ بنیادوں پر 10.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون 2024 میں ترسیلاتِ زر کی آمد 3.16 ارب ڈالر رہی جو مئی 3.24 ارب ڈالر کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر 3 فیصد کم ہے ،اسی طرح سالانہ بنیادوں پر ماہانہ ترسیلاتِ زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2024 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 808.6 ملین ڈالر بھیجے رقوم بھیجیں۔یو اے ای سے بھی ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد کمی واقع ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں