بھاری بجلی بلز، تاجروں کا آج مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان

بھاری بجلی بلز، تاجروں کا آج مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے تاجروں کا آج مارکیٹیں بند کرنے کا اعلان کردیا اور کہا 12 سے 3 بجے تک مارکیٹیں بند کرکے احتجاج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آل صدرالائنس آف مارکیٹ اینڈمال ایسوسی ایشن فہیم نوری نے اعلان کیا ہے کہ اضافی بلزکیخلاف کل مارکیٹیں بندکرکے احتجاج کیا جائے گا۔آل صدرالائنس آف مارکیٹ کا کہنا تھا کہ 12سے 3بجے تک مارکیٹیں بند کرکے احتجاج کیا جائے گا، ایک ہفتے کے بعد مارکیٹوں کے باہر بھی دھرنا دیا جائے گا۔گزشتہ روز آل صدرالائنس مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن کی جانب سے مہنگی بجلی اور کیپسٹی چارجز کے خلاف صدر کی مارکیٹیں بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ تاجررہنما فہیم نوری کا کہنا تھا کہ کیپسٹی چارجز کے خلاف جمعرات کو ہنگامی اجلاس بلارہے ہیں، اجلاس میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں