شادی شدہ خاتون کو 3 بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا

شادی شدہ خاتون کو 3 بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ طورپر تین کمسن بچوں سمیت اغوا کرلیاگیا۔

تھانہ جھنگ بازارکے علاقے سیف آباد کے رہائشی سلطان مصطفی نے پولیس کوبتایا کہ ملزمان کی جانب سے اسکی اہلیہ سدرہ بی بی اور تین کمسن بچوں 9 سالہ ایان، 6سالہ ریان اور 4 سالہ بیٹی معصومہ کو گھر سے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں