تنخواہ دار طبقے کی آمدن پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد

تنخواہ دار طبقے کی آمدن پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد ہے ۔

پاکستان بزنس کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں اخراجاتِ زندگی تقریباً ایک سے ہیں، پاکستان کی لاکھ روپے تنخواہ بھارتی روپوں میں 30 ہزار 30 روپے بنتی ہے ۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان میں ایک لاکھ کمانے والے پر سالانہ ٹیکس 30 ہزار روپے اور بھارت میں 3 ہزار 18 پاکستانی روپے ہے ۔ پاکستان بزنس کونسل کے مطابق پاکستان میں ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے کمانے والے پر سالانہ ٹیکس ایک لاکھ 20 ہزار  روپے جب کہ بھارت میں ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے کمانے والے پر سالانہ ٹیکس 12ہزار 27 پاکستانی روپے ہے ۔پاکستانبزنس کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمارا ٹیکس نظام مساوی نہیں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں