ایل این جی کی درآمدات میں 5 فیصداضافہ ریکارڈ

ایل این جی کی درآمدات میں 5 فیصداضافہ ریکارڈ

جڑانوالہ (آن لائن)ایل این جی کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2024 میں ایل این جی کی درآمدات پر 3.946 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو مالی سال 2023 کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے ۔

 مالی سال2023 میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 3.764 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔جون 2024 میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 369 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ سا ل جون میںدرآمدات پر 292 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ مئی کے مقابلے میں جون میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مئی میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 324 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو جون میں بڑھ کر 369 ملین ڈالر ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں