نٹ شیل گروپ کا اپنی خدمات کو مشرق وسطیٰ تک توسیع دینے کا اعلان

نٹ شیل گروپ کا اپنی خدمات کو مشرق وسطیٰ تک توسیع دینے کا اعلان

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان کی معروف کمیونی کیشن اور پبلک ایڈوکیسی کمپنی نٹ شیل گروپ نے اپنے کاروبار کو مشرق وسطی تک توسیع دینے کا اعلان کیا ہے ۔

نٹ شیل گروپ نے عنیزہ سعید علی کو چیف آپریٹنگ آفیسر مشرق وسطیٰ مقرر کیا گیا ہے اور ان کی جگہ مہرالنساء اظہر کو چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستان کے عہدے پر ترقی دی ہے ۔ نٹ شیل گروپ گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کے اندر اور بیرون ملک بامعنی مکالمے اور اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے خدمات فراہم کررہی ہے ۔ مشرق وسطی میں اپنے کاروبار کو توسیع دینے سے نٹ شیل پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک کثیر المکی کمیونیکشن کمپنی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے ۔نٹ شیل گروپ کے چیئرمین اظفر احسن، ڈائریکٹر عثمان یوسف اور ڈائریکٹر و سی ای او رابعہ شعیب احمد نے مشترکہ بیان میں اس توسیع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کی مارکیٹ ہمارے وژن کا حصہ تھا۔ جو کہ اب روبہ عمل ہورہا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں