ہاردیک پانڈیا کا بیوی سے طلاق کے بعد بیٹے کیلئے محبت بھرا پیغام

ہاردیک پانڈیا کا بیوی سے طلاق  کے بعد بیٹے کیلئے محبت بھرا پیغام

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )حال ہی میں اپنی سربین اہلیہ، اداکارہ و ماڈل نتاشا سٹینکووچ سے طلاق کا اعلان کرنے والے بھارتی کرکٹر، ہاردیک پانڈیا کو اپنے بیٹے اگستیا کی یاد ستانے لگی ہے ۔

کرکٹر ہاردیک پانڈیا نے گشتہ روز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے 4 سالہ بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے ۔ہاردیک نے بیٹے کے لیے محبت بھری پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ مجھے ہر ایک دن آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں، سالگرہ مبارک ہو میرے ساتھی، میرا مکمل دل، میرا اَگو، میں آپ سے لفظوں سے بھی بڑھ کر محبت کرتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں