وقار کے پاس کرکٹ مسائل حل کرنے کاموقع: یونس خان

وقار کے پاس کرکٹ مسائل حل کرنے کاموقع: یونس خان

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ کاش !سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف جیسا کوئی آئے اور پاک بھارت کرکٹ بحال کر سکے ، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ ضروری ہے ۔۔

میری خواہش ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی پاکستان آکرکھیلیں، وقار یونس کا پی سی بی کے معاملات دیکھنا اچھی علامت ہے ۔ ککری گراؤنڈ میں منعقدہ گرین لیاری کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ بھارتی کرکٹرز کو پاکستان میں کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں ، جب ہم بھارت جاتے ہیں تو ہمیں وہاں بہت عزت ملتی ہے ،اگر عالمی کپ میں بھارت کو نیویارک میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوجاتی تو ان کی کرکٹ کسی اورمقام پر ہوتی۔سابق ٹیسٹ کپتان وقار یونس کو چیئرمین پی سی بی کا مشیر برائے کرکٹ بنائے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو پی سی بی میں لانا چاہیے جو ڈیلیور کرسکیں، میں وقار یونس کی قیادت میں کرکٹ کھیل چکا ہوں، ان کا بورڈ میں آنا خوش آئند ہے ، وقار یونس کے پاس موقع ہے کہ وہ کرکٹ کے مسائل حل کر سکیں،اب قومی کرکٹ میں بہتری تبدیلی کا بھی امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں