میسی کی اہلیہ کی موبائل پر ٹیڑھی نگاہ رکھنے کی تصویر وائرل

میسی کی اہلیہ کی موبائل پر ٹیڑھی نگاہ رکھنے کی تصویر وائرل

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کی اہلیہ کی شوہر کے موبائل پر ٹیڑھی نگاہ رکھنے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیونل میسی کی اہلیہ اپنے شوہر کے موبائل فون میں جھانک رہی ہیں شاہد نگرانی کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔یہ تصویر ہفتے کی شام انٹر میامی کلب کے میچ کے موقع پر سٹیڈیم میں لی گئی تھی جب لیونل میسی اور ان کی اہلیہ بھی وہاں موجود تھیں،دوران میچ میسی انٹرنیٹ پر ویب سائٹس کو دیکھنے میں مصروف تھے جبکہ انکی اہلیہ انٹونیلا اپنے شوہر کے موبائل کی اسکرین کا ترچھی نظروں سے بغور جائزہ لینے کی کوشش کررہی تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ تمام خواتین ایک جیسی ہوتی ہیں اگرچہ وہ تاریخ کے بہترین کھلاڑی کی بیگم ہی کیوں نہ ہو!

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں