چین کو اشیا و خدمات کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ

چین کو اشیا و خدمات کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)چین کو پاکستان کی اشیا و خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال سالانہ بنیادوں پر 33.67 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2024 میں چین کو پاکستان کی اشیاو خدمات کی برآمدات سے ملک کو 2.707 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2023 کے مقابلے میں 33.67 فیصد زیادہ ہے ۔ مالی سال 2023 میں چین کو پاکستان کی اشیا ور خدمات کی برآمدات سے ملک کو 2.025 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ جون میں چین کو پاکستان کی اشیا اور خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 12.59 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ جون 2024 میں چین کو پاکستان کی اشیا اور خدمات کی برآمدات کاحجم 153.74 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو جون 2023 میں 136.54 ملین ڈالر تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 میں چین سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 39.78فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں