اپٹما کاآئی پی پیز سے معاہدے کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ

 اپٹما کاآئی پی پیز سے معاہدے کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ

کراچی (بزنس رپورٹر )آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے آئی پی پیز سے معاہدے کا ازسر نو جائزہ لینے اور۔

 شرح سود کم کرنے سمیت ایکسپورٹ پالیسی پر مشاورت کرنے کا مطالبہ کردیا ۔چیئرمین اپٹما زاہد مظہر نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 30 فیصد صنعتیں بند ہوگئی ہیں ، مہنگی بجلی سے صنعتیں گودام میں تبدیل ہوتی جارہی ہیں ۔ ملکی خراب معاشی صورتحال کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر شدید مشکلات سے گزر رہا ہے ۔ وزیر اعظم نے برآمدات کیلئے اگلے تین سال میں 60ارب ڈالر کا ہدف رکھا ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات پچھلے 3 سال سے مسلسل گھٹ رہی ہے ۔ پیداواری لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے ، آئی پی پیز کیپیسٹی چارجز بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے فروغ کیلئے آئی پی پیز معاہدے کا ازسرنو جائزہ لینے اور شرح سود میں کمی کیلئے اقدامات ناگزیر ہوگئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے ۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری ملکی برآمدات میں 60فیصد حصہ ہے۔ مالی سال 2021-22 میں برآمدات 31 ارب 78 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر رہی ۔ اس میں سے ٹیکسٹائل کی برآمدات 19.33 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی ۔2022-23 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات گھٹ کر 16.50 ارب ڈالر رہی تھی۔2023-24 میں ملکی مجموعی برآمدات 30.67 ارب ڈالر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں