بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں 16 فیصدکمی

بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں 16 فیصدکمی

اسلام آباد (اے پی پی)بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں مالی سال 2024 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2024 میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر 418 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو مالی سا ل2023 کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہے ۔ مالی سال 2023 میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر 500 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ جون 2024  میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدا ت کا حجم 55ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو جون 2023 کے 33 ملین ڈالر کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہے ۔ مئی کے مقابلے میں جون میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 31 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ مئی میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات کا حجم 42 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو جون 2024 میں بڑھ کر 55 ملین ڈالر ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں