سونے کی قیمت میں 2400روپے کانمایاں اضافہ

سونے کی قیمت میں 2400روپے کانمایاں اضافہ

کراچی (آن لائن)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2400 روپے کے نمایاں اضافے سے 2لاکھ 57 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 2057 روپے کے اضافے سے 2لاکھ 20 ہزار 593 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کے اضافے سے 2458 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔ دریں اثنا ء انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں 5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر278.70روپے سے بڑھ کر 278.75 روپے ہو گئی ،تاہم اوپن مارکیٹ میں8پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 280.49 روپے سے کم ہو کر 280.41روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 31پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر302.55روپے سے کم ہو کر 302.24 روپے ہو گئی جبکہ 2.72 روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر 359.25 روپے سے گھٹ کر356.53روپے پر آ گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں