ڈالر کی قدر میں اضافہ ،سونا مستحکم

ڈالر کی قدر میں اضافہ ،سونا مستحکم

کراچی(بزنس ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر9پیسے کے اضافے سے 278.64 روپے پر جاپہنچا۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 2439ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پرفی تولہ سونا 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہا۔اسی طرح دس گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے پر مستحکم رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں