یورپی یونین سے ترسیلات زرمیں 23فیصد نمو ریکارڈ

یورپی یونین سے ترسیلات زرمیں 23فیصد نمو ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر23.8فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 350.9 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 23.8 فیصدزیادہ ہے ۔گزشتہ سال جولائی میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم283.4 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جون کے مقابلے میں جولائی میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر6.30 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ، جون میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 330.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو جولائی میں بڑھ کر350.9 ملین ڈالرہوگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں