انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ سرمایہ کاری میں کمی کا سبب بنے گا،ٹیلی کام ایسوسی ایشن

انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ سرمایہ کاری میں کمی کا سبب بنے گا،ٹیلی کام ایسوسی ایشن

اسلام آباد(آئی این پی ) ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن نے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی پر سنگین معاشی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ.

 ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سبب بنے گا۔ پاکستان ٹیلی کام ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سبب بنے گا۔ اس سلسلے میں ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے فوری مداخلت کی اپیل کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں