غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی منتقلی میں اضافہ ریکارڈ

غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی منتقلی میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں اورکمپنیوں نے منافع کی مدمیں جولائی کے دوران 139.1ملین ڈالربیرون ممالک منتقل کئے۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کے دوران پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں اورکمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 139.1 ملین ڈالرزرمبادلہ اپنے ممالک منتقل کئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالیاتی بزنس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے 16.1 ملین ڈالر، بجلی 29.5ملین ڈالر، مواصلات 3.4 ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ 21.2 ملین ڈالر، فوڈ 6.6 ملین ڈالر، پٹرولیم ریفائننگ 0.1 ملین ڈالر، کیمیکلز 13.5 ملین ڈالر، مشروبات 3.6ملین ڈالر، آٹوموبائل 6ملین ڈالر اوردیگرشعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے 39ملین ڈالرکازرمبادلہ اپنے ممالک منتقل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں