آئی ایم ایف پروگرام سے باہر نہیں رہ سکتے ،وفاقی چیمبر

 آئی ایم ایف پروگرام سے باہر نہیں رہ سکتے ،وفاقی چیمبر

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی چیمبر کے صدرعاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی صورت آئی ایم ایف پروگرام سے باہر رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا،قرض پروگرام کے حصول کیلئے حکومت دوست ممالک سے فنانسنگ کی یقین دہانیوں کیلئے اقدامات کرے۔۔۔

قرض پروگرام میں تاخیر جاری رہی تو پاکستان کیلئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں،بجلی بلوں میں کمی کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت آئی ایم ایف سے بات چیت کی جائے ۔اپنے بیان میںعاطف اکرام نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں،پاکستان کسی صورت آئی ایم ایف پروگرام سے باہر رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، بجلی بلوں میں کمی کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت آئی ایم ایف سے بات چیت کی جائے ، تمام صارفین کیلئے بجلی نرخوں کو25روپے فی یونٹ سے کم پر لایا جانا چاہئے  ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں