وفاقی چیمبرکا جدید ڈیجیٹل میڈیا چینل بنانے کا اعلان

وفاقی چیمبرکا جدید ڈیجیٹل میڈیا چینل بنانے کا اعلان

کراچی(بزنس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کی قیادت نے معاشی،معاشرتی اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل میڈیا پلی چینل بنانے کا اعلان کردیا ۔

ڈیجیٹل میڈیا ، کاروباری حلقے ، حکومت طلبا اور عوام کی آگاہی کے لیے بنایا جائیگا ۔ اس ضمن میں ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ’’پریس اور الیکٹرانک میڈیا‘‘کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدرثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے مقامی اور عالمی مالیاتی اداروں سے تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائیگا ۔ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے ایف پی سی سی آئی اپنی آواز موثر طریقے سے اٹھا سکے گی اور ڈیجیٹل فلیٹ فارم سے حکومت اور فیصلہ سازوں کو مشورے اور زمینی حقائق بھی پہنچائے جائینگے ۔ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں