13 سالہ بیٹی سے مریض کے سر میں سوراخ کروادیا

13 سالہ بیٹی سے مریض کے سر میں سوراخ کروادیا

گریز(نیٹ نیوز) آسٹریا میں ایک نیورو سرجن اس وقت زیر تفتیش ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی 13 سالہ بیٹی کو دماغی آپریشن کے دوران مریض کی کھوپڑی میں سوراخ کرنے کی اجازت دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 33 سالہ شخص کو جنگل میں پیش آئے ایک سنگین حادثے میں سر میں شدید چوٹ آئی جس کے بعد اسے آسٹریا کے شہر گریز کے یونیورسٹی ہسپتال گریز لے جانا پڑاتاہم جب آپریشن روم میں لے جایا گیا تو ڈیوٹی پر موجود خاتون نیورو سرجن، جن کا نام پرائیویسی کی وجہ سے ظاہر نہیں کیا گیا، نے آپریشن تھیٹر میں اپنی 13 سالہ بیٹی سے بے ہوش مریض کی کھوپڑی میں سوراخ کروایا۔خوش قسمتی سے آپریشن کامیاب رہا اور زخمی شخص صحتیاب ہوگیا۔ آپریشن روم کے باہر کسی کو بھی اس طریقہ کار میں لڑکی کے فعال کردار کے بارے میں علم نہیں تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں