نعمان اعجاز کے ایک انکار نے شان کو سٹار بنایا:سید نور

نعمان اعجاز کے ایک انکار نے شان کو سٹار بنایا:سید نور

لاہور(شوبزڈیسک ) معروف ہدایتکار، پروڈیوسر اور فلم رائٹر سید نور نے انکشاف کیا ہے کہ نعمان اعجاز کے ایک انکار نے شان شاہد کے فلاپ ہوتے کیریئر کو کامیاب بنایا۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ شان شاہد کے کیریئر کا آغاز بہت اچھا ہوا تھا، لالی ووڈ میں قدم رکھتے ہی اُن کی پہلی اور دوسری فلم ہٹ ہوگئی تھی، دو فلمیں کامیاب ہونے کے بعد شان کو ایک کے بعد ایک فلم کی آفر ہوتی چلی گئی۔ شان نے ہر فلم کی آفر قبول کی اور وہ کام کرتے گئے لیکن پھر اُن کی فلمیں فلاپ ہونا شروع ہوتی گئیں، ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب فلمی شائقین نے شان کی فلمیں دیکھنا چھوڑ دی تھیں۔ لگاتار فلمیں فلاپ ہونے پر شان شاہد پاکستان سے امریکا چلے گئے تھے ، اسی دوران، میں نے فلم ’سنگھم‘ اور ’گھونگھٹ‘ بنانے کے بارے میں سوچا، ’گھونگھٹ‘ کے لیے پہلا انتخاب نعمان اعجاز تھے لیکن نعمان اعجاز نے چند وجوہات کی بناء پر فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد، میں نے فلم میں شان کو کاسٹ کرنے کا سوچا اور جیسے ہی فلم ریلیز ہوئی تو ہر طرف شان کی دھوم مچ گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں