ناک میں انگلی ڈالنا خطرناک بیماری کا سبب ہوسکتا ہے !

ناک میں انگلی ڈالنا خطرناک بیماری کا سبب ہوسکتا ہے !

نیویارک(نیٹ نیوز) امریکن جرنل آف دی میڈیکل سائنسز میں شائع ہونے والے خط میں محققین کا کہنا ہے کہ ناک میں انگلی ڈالنا اس بیماری میں مبتلا ہونے کے اہم خطرات میں سے ایک ہوسکتا ہے ۔

 انگلیوں سے ناک میں منتقل ہونے والے جراثیم دماغ تک پہنچ کر سوزش کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ سوزش وقت کے ساتھ دماغ کے خلیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور الزائمرز بیماری کے ہونے میں کردار ادا کر سکتی ہے ۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ناک میں انگلی ڈالنے سے نیسل لائننگ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے نقصان دہ مائیکرو حیاتیات آسانی کے ساتھ خون میں شامل ہو سکتے ہیں اور مزید سوزش ہو سکتی ہے ، جو ڈیمینشیا کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے ،شائع کیے گئے خط میں 10 مطالعوں کا حوالہ دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں