ہانیہ عامر نے اُن کی نازیبا ویڈیوز پھیلانے والے بھارتی کو پکڑ لیا

ہانیہ عامر نے اُن کی نازیبا ویڈیوز  پھیلانے والے بھارتی کو پکڑ لیا

کراچی(شوبزڈیسک )اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اُن کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے بھارتی انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈھونڈ نکالااور اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں ‘انوریت سندھو’ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ۔

اداکارہ نے اپنی مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے اس اکاؤنٹ نے بلاک کردیا ہے لیکن کیا آپ سب اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کرسکتے ہیں؟ہانیہ عامر کے کہنے پر مداحوں نے مذکورہ بھارتی اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا توبھارتی صارف نے اپنے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے ’کور سندھو‘ کیا اور پھر ہانیہ کی تمام ڈیپ فیک ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں