دلجیت دوسانجھ کا 10شہروں پر مشتمل نئے ‘دل لومناٹی’ ٹور کا اعلان
ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی وڈ کے سپر سٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ‘دل-لومناٹی’ ٹور کا اعلان کیا ہے۔۔
جو 10 شہروں پر مشتمل ایک بڑا کنسرٹ سیریز ہوگا، دلجیت نے اس اعلان کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘آگئے دوسانجھاں والا’۔یہ ٹور 26 اکتوبر کو دہلی کے مشہور جواہر لعل نہرو سٹیڈیم سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد کنسرٹ کا انعقاد حیدرآباد، احمد آباد، لکھنؤ، پونے ، کولکتہ، بنگلور، اندور، چندی گڑھ اور گوہاٹی جیسے شہروں میں کیا جائے گا۔