عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں :عطا تارڑ

عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں :عطا تارڑ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا،190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے ، پوری دنیا بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے ،اب تم آؤٹ ہوچکے ۔

 اب جو مرضی کارڈ لے آئو، تم پر مہر لگ چکی۔ تم ایک سرٹیفائیڈ ڈاکو ہو،تم نے ملک میں تقسیم ڈالی،سیاست کو زہر آلود کیا۔معاشی ترقی اور عوام کو ریلیف ہماری اہم ترجیح ہے ، عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں ۔لاہور میں اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، پچھلے سال مہنگائی 38فیصد تھی اب 3.9فیصد پر ہے ،معیشت کی ترقی کے حوالے سے عالمی ادارے بھی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے ، پاکستان پر بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے ، آج معیشت گروتھ کی طرف جارہی ہے ۔ ہماری جماعت نے صرف ایک ہی چیز سکھائی ہے کہ عوام کی خدمت کرتے رہنا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں