یوبی جی کا شرح سود میں5فیصد تک کمی کا مطالبہ
کراچی (آن لائن ) یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے صدر زبیرطفیل،چیئرمین سندھ زون خالد تواب، سیکریٹری جنرل (سندھ) حنیف گوہر اوردیگر رہنماؤں نے حکومت سے معاشی نمو کیلئے شرح سود میں 4 سے 5فیصد تک کمی کا مطالبہ کردیا۔
یو بی جی رہنماؤں نے مشترکہ طور پر حکومت سے اپیل کی کہ وہ آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 5 فیصدتک کمی کرے تاکہ برآمدی صنعتوں کو تقویت پہنچے اور ایکسپورٹ میں تیزی آسکے ۔رہنماؤں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے صنعت کاروں، تاجروں اور زرعی ماہرین کیلئے کام کرنے کے مواقع میں تیزی آئے گی اور صنعتی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوگا۔یو بی جی رہنماؤں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد تک کم ہونے کے بعد شرح سود میں بھی کمی سے پیداوار اور برآمدات میں تیزی آئے گی اور روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر آسکیں گے ۔