سعودی عرب سے ترسیلات میں 51 فیصد اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب سے ترسیلات میں 51 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اگست سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.473ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جو 51 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 978ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اگست 2024میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 713ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی کے مقابلے میں 6فیصدکم اورگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے ۔ جولائی کے دوران سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 760ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 491ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔ واضح رہے کہ پہلے دوماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 5.937 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو 44 فیصد زیادہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں