دبئی سے ترسیلات زرمیں 87.5فیصداضافہ ریکارڈ

دبئی سے ترسیلات زرمیں 87.5فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر 87.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی اوراگست 2024میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 898.6ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جو87.5فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میںپاکستانیوں نے 479.4ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ اگست میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 427ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں