ڈالرکی قدرکم،سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

ڈالرکی قدرکم،سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی (بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، ادھر سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر28پیسے کی کمی سے 278.16روپے پر آگیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے کی کمی سے 280.75روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا51ڈالر کے اضافے سے 2565 ڈالر فی اونس پر جاپہنچا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2900 روپے کے اضافے سے پہلی بار2 لاکھ 65  ہزار 900روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔اسی طرح دس گرام سونا 2486روپے کے اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے کاہوگیاجب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 950 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں