آسٹریلوی حکام کو ‘بزدل مجرم’ کی عالمی سطح پر تلاش
میلبرن (نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے سیکورٹی حکام کو ایک ایسے مشتبہ شخص کی بین الاقوامی تلاش ہے جس نے آسٹریلیا کے ایک پارک میں ایک شیر خوار بچے پر گرم گرم کافی انڈیل دی اور ملک سے فرار ہوگیا۔
کوئینز لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ بزدل اور سنگدل شخص نے دوپہر کے قریب سٹونز کارنر کے ہینلون پارک میں شیر خوار بچے کو اس دردناک تشدد کا نشانہ بنایا،یہ مشتبہ نامعلوم شخص پارک میں موجود ایک ایسی فیملی کے پاس گیا جس کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں تھا اور اس فیملی کے ایک شیرخوار بچے پر گرم گرم کافی انڈیل دی اور نہ صرف جائے وقوعہ سے فرار ہوا بلکہ ملک ہی چھوڑ دیا۔حکام نے یہ بھی بتایا کہ بچے شدید زخمی ہوا ہے جبکہ دوسری جانب ملزم آسٹریلیا سے ہی فرار ہوچکا ہے ۔ ہم نے عالمی سطح پر اس کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔