انسانی جسم میں داخل ہوکر علاج کرنے والے نینو بوٹس ایجاد

انسانی جسم میں داخل ہوکر علاج کرنے والے نینو بوٹس ایجاد

ایڈنبرا(نیٹ نیوز) سائنس دانوں نے ایسے خوردبینی روبوٹ بنائے ہیں جن کو جتھے کے طور پر رہنمائی کرتے ہوئے بطور علاج استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے خون جم جانے کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات سے مخصوص درجہ حرارت میں پگھل نے والی ایک پرت میں بند مقناطیسی نینو روبوٹ بنائے ہیں جو طب کے میدان میں نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے سکول آف انجینئرنگ کی شریک رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی انیوریسمز کے سبب دماغ میں رسنے والے خون کے علاج کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے ۔ تحقیق میں سائنسدانوں نے اربوں بوٹس خون کی شریانوں میں داخل کیے ،داخل کیے گئے ہر بوٹ کا سائز ریڈ بلڈ سیلز کے بیسویں حصے کے برابر تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں