خاتون صحافی کا 50 لاکھ ڈالر ہتک عزت کا مقدمہ، ٹرمپ کی اپیل مسترد
نیویارک(اے ایف پی )نیو یارک کی وفاقی عدالت نے پیر کو جیوری کے اس فیصلے کو برقرار رکھا جس میں نومنتخب صدر ٹرمپ کو امریکی خاتون صحافی ۔۔۔
مصنف ای جین کیرول کیساتھ زیادتی اور انہیں بدنام کرنے پر 50لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔کیرول نے ٹرمپ پر 1990 کی دہائی میں مین ہیٹن کے ڈیپارٹمنٹل سٹور کے ڈریسنگ روم میں زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ ٹرمپ کی تردید پر خاتون صحافی نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔