تشدد کیس، نرگس نے شوہر ماجد بشیر کو معاف کردیا
لاہور(کورٹ رپورٹر)اداکارہ نرگس نے شوہرماجد بشیر کوتشددکیس میں معاف کردیا،گزشتہ سال نومبر میں نرگس نے تشدد کا نشانہ بننے پر اپنے شوہر ماجد بشیر کیخلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
انسپکٹر ماجد بشیر تشدد کیس میں ابھی تک ضمانت پر تھے۔ اداکارہ نرگس کے مطابق خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر انسپکٹر ماجد بشیر کو معافی دیدی ،معاہدے کے مطابق 3سال تک ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہیں گے ،کسی جگہ پرماجد بشیر نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو شرعی علیحدگی لوں گی میرے خاندان والے ناراض ہیں مگربڑوں کے کہنے پرخاوند کو معاف کیا،عدالت میں بھی صلح نامے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ،نرگس نے بتایا کہ باقی زندگی اپنے بیٹے مرتضی ،بیٹی معصومہ کیلئے جینا چاہتی ہوں۔