کراچی :کینوسمیت موسم سرما کے پھل مارکیٹ میں آگئے
کراچی(این این آئی)شہرقائدمیں بھی کینو، سیب، انار اور امرود سمیت موسم سرما کے پھل پہنچ گئے ہیں، تاہم مہنگائی کے باعث شہری پھل کھانے سے۔
قاصر ہیں۔تفصیلات کے مطابق بازاروں میں موسم سرما کے پھل پہنچ گئے ہیں، کینو، سیب، انار اور امرود سمیت مختلف پھلوں کے ٹھیلے سج گئے ہیں، مگر دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث شہری پھل کھانے سے قاصر ہیں۔مارکیٹ میں پھل تو پہنچ گئے ہیں مگر خرید و فروخت میں بالکل ہی سست روی نظر آ رہی ہے ،شہری کہتے ہیں کہ مہنگائی کے باعث پھل خریدنے میں پریشانی ہو رہی ہے ، اگر پھل خریدتے ہیں تو گھر کی سبزی نہیں خرید پاتے ۔سردیاں آتے ہی سردیوں کے ذائقے دار پھل بھی مارکیٹ اور پھر گلیوں تک آ جاتے ہیں، طبی ماہرین ہمیشہ مشورہ دیتے ہیں کہ سردیوں کے پھلوں کا استعمال ضرور کیا جائے کیوں کہ یہ کئی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بہترین ہوتے ہیں،لیکن مہنگائی کا کیا کیا جائے کہ اس نے خریداروں کو پریشان کر رکھا ہے ، جس سے پھلوں کے کاروبار سے وابستہ افراد بھی متاثر ہوتے ہیں۔