پاکستانیوں اور بھارتیوں میں کزنوں جیسا رشتہ : ہانیہ عامر

پاکستانیوں اور بھارتیوں میں کزنوں جیسا رشتہ : ہانیہ عامر

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کیریئر میں ملی ترقی اور اس سے حاصل ہونے والی غیر معمولی شہرت پراللہ تعالی کی شکر گزار ہوں۔

انہوں نے امریکی ٹی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے 2024ء کو اپنے لیے ایک ناقابلِ یقین سال قرار دیا اور انسٹاگرام پر اپنے اس انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی زندگی کے برکتوں اور ترقی سے بھرے ایک ناقابلِ یقین سال کے بارے میں سی این این کے نیو ایئر ایوو اسپیشل لایئو شو میں گفتگو کرنے کا موقع ملنے پر مشکور ہوں۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ہے کہ 2025ء اس سے بھی زیادہ محبت سے بھرپور، سبق آموز اور جادوئی ہو گا،اداکارہ نے بھارت سے ملنے والی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان دور کے کزنوں جیسا رشتہ ہے، ہمارے بہت سے طور طریقے ایک جیسے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں