سعودیہ نے شام کیلئے جو کیا،اس پر فخر:احمد الشرع

سعودیہ نے شام کیلئے جو کیا،اس پر فخر:احمد الشرع

دمشق(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) شامی حکومت کے سربراہ احمد الشرع نے کہا ہے کہ سعودیہ نے شام کیلئے جو کیااس پر فخر ہے ۔

 شام کے مستقبل میں سعودی عرب کا کلیدی کردار ہوگا۔انہوں نے العربیہ نیوز کو انٹرویو میں کہا دہائیوں سے آمرانہ طرز پر چلنے والے ملک میں اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ملک میں جامع مردم شماری کی جائے گی ،نئے الیکشن میں 4 سال لگ سکتے ہیں۔ اپنا بچپن ریاض میں گزارا ، جلد دوبارہ اس شہر کا دورہ کروں گا۔ شام میں نئی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشرع نے تصدیق کی ہے کہ تقریباً 50 افسروں کو مسلح گروپوں کی صفوں سے ترقی دی ہے تاکہ شامی فوج میں نئی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔ترقی پانے والوں میں فلسطینی نژاد اردنی عبدالرحمٰن حسین الخطیب بھی شامل ہے ۔ وزیر دفاع مرھف ابو قصرہ کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ دو افسروں کو میجر جنرل ، 5 کو بریگیڈیئر جنرل اور باقی کو کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔رپورٹس کے مطابق ترقی پانے والے فوجیوں میں کئی غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں ۔علاوہ ازیں نئی انتظامیہ نے میسا صابرین کو شام کے مرکزی بینک کا گورنر مقرر کر دیا ۔ میسا صابرین اکاؤنٹنگ میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھتی ہیں۔ وہ شام کی 70 برس سے زیادہ کی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ شام میں 14 سال کی خانہ جنگی کے بعد سکول جانے کی عمر کے تقریباً نصف بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں