سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 4.76فیصدکمی ریکارڈ

سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 4.76فیصدکمی ریکارڈ

کراچی (آن لائن) دسمبر 2024کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.370 ملین ٹن رہی جو دسمبر 2023کی فروخت 3.539 ملین ٹن کے مقابلے میں 4.76فیصد کم رہی۔

سیمنٹ کی ایکسپورٹ 49.35 فیصد اضافہ سے 7لاکھ 83ہزار 550ٹن ریکارڈ کی گئی جو دسمبر 2023کے دوران 5لاکھ 24ہزار 656 ٹن رہی تھی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2024میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.154 ملین ٹن رہی جو دسمبر 2023کی مجموعی فروخت 4.063ملین ٹن سے 2.23فیصد زائد رہی۔رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (مقامی اور برآمدات) 22.933 ملین ٹن رہیں جو 3.97 فیصد کم ہیں۔ اس عرصے کے دوران مقامی فروخت 18.122 ملین ٹن رہیں جبکہ پچھلے سال اسی عرصے میں یہ 20.228 ملین ٹن رہی تھیں، جو 10.41 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔ اس عرصے کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 31.69 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات کا حجم 4.810 ملین ٹن رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں