کرایہ دار سے گھر خالی کرانے کیلئے دروازے ، کھڑکیاں نکلوادیں

 کرایہ دار سے گھر خالی کرانے کیلئے دروازے ، کھڑکیاں نکلوادیں

پیرس(نیٹ نیوز)شمالی فرانس میں ایک مالک مکان نے کرایہ دار سے گھر خالی کرانے کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا۔

مالک مکان نے کرایہ دار کی جانب سے کرایہ کی ادائیگی روکنے پر موسم سرما کے وسط میں تبدیل کرنے کاکہہ کر گھر کے دروازے اور کھڑکیاں نکلوادیں تاکہ کرایہ دار کو مجبور کیا جاسکے کہ وہ گھر چھوڑ دے ۔ ایک بچے کی ماں کرایہ دار خاتون نے دعویٰ کیا کہ ورکرز دروازے اور کھڑکیاں نکال کر گاڑی میں رکھ کر چلے گئے اور انہیں دن رات شدید سرد موسم کا مقابلہ کرنے کے لیے چھوڑ دیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ وہ خوفزدہ ہے اور اب گھر سے باہر بھی نہیں جا رہی ہے اور سارا وقت گھر میں رہنے پر مجبور ہے ۔واضح رہے کہ فرانس میں کرایہ دار کو سردیوں کے موسم میں گھر سے نکالنا غیرقانونی ہے چاہے وہ کرایہ کی ادائیگی میں پس و پیش ہی کیوں نہ کر رہا ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں