بائیڈن کا یوکرین کیلئے 2ارب 50 کروڑ ڈالر کی اضافی فوجی امداد کا اعلان
واشنگٹن(اے ایف پی،رائٹرز)امریکی صدر بائیڈن نے یوکرین کیلئے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی اضافی فوجی امداد کا اعلان کردیا۔
بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ میری ہدایت پر امریکا اس جنگ میں یوکرین کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلئے انتھک کام کرتا رہے گا۔صدر بائیڈن کے اعلان میں امریکی ذخیروں سے حاصل ہونے والی ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد اور ایک ارب 22 کروڑ ڈالر کا یوکرین سکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو پیکیج شامل ہے ۔