مریض کے موبائل استعمال کے دوران دماغ کی کامیاب سرجری

مریض کے موبائل استعمال کے دوران دماغ کی کامیاب  سرجری

ریاض(نیٹ نیوز) بھارت میں ڈاکٹروں نے مریض کے موبائل استعمال کرنے کے دوران دماغ کی کامیاب سرجری کرڈالی۔

سرجری اویک کرینیوٹومی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی جس میں اعصاب کو پہنچنے والے نقصان کے خطرے کو کم سے کم کرنے کے لیے مریض کو فعال رہنا ہوتا ہے ۔بھارتی شہر لکھنؤ کے علاقے چک گنجریا میں قائم کلیان سنگھ کینسر انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی یہ سرجری 56 سالہ ہریش چندر پرجاپتی کے دماغ میں رسولی کی تشخیص کے بعد کی گئی۔ ہریش چندر کو رسولی کے سبب سر درد اور بائیں ہاتھ اور ٹانگ میں کمزوری کی شکایت تھی۔ہریش چندر پوری سرجری کے دوران حواس میں رہے اور موبائل کا استعمال، قلم تھامنے اور ٹانگ ہلانے جیسے مختلف امور انجام دیتے رہے اور ڈاکٹروں نے لوکل اینستھیزیا استعمال کرتے ہوئے آپریشن کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں