فائلر کے مقابلے نان فائلر تاجر زیادہ ٹیکس دیتے ہیں،نعیم میر
لاہور (این این آئی)چیف کوآرڈی نیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر نے کہا ہے کہ تاجر حضرات کو صرف تاجر دوست اسکیم کا تصور سمجھنے اور۔
اس پر عمل پیرا ہونے کی دیر ہے کیونکہ نان فائلر تاجر حضرات کو فائلر تاجروں کے مقابلے میں بہت زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے ، جن سے فائلر بن کے ہی نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر ٹی او لاہور میں صحافیوں کے لئے آگاہی سیمینار میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ایک پریس کانفرنس بھی کی۔ سیمینار میں ایس آر او 457، 1064اور تاجر دوست اسکیم کے بارے میں مکمل تفصیلات اور ممکنہ ترامیم بھی بتائیں گئیں ۔ انہوں نے عوام پر عائد مختلف اقسام کے ٹیکسز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بجلی، پٹرول اور دیگر اشیا پر انڈائریکٹ ٹیکسز تاجروں کے ٹیکس ادا کرنے سے ہی کم ہوسکتے ہیں۔ اس طرح سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے اگر تاجر آمدن پر صحیح معنوں میں اپنا ٹیکس ادا کریں۔